مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام شیخ عبد الکریم عابدینی کو صوبہ قزوین میں ولی فقیہ کا نمائندہ اورقزوین کا امام جمعہ مقررکیا ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب حجۃ الاسلام آقائ حاج شیخ عبدالکریم عابدینی دامت افاضاتہ
اب جبکہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ باریک بین دامت برکاتہ طویل عرصہ تک صداقت اور خلوص کے ساتھ دینی تربیت اور تبلیغ کے شعبوں میں اپنی گرانقدر جہادی اور انقلابی خدمات انجام دینے کے بعد امام جمعہ کے عہدے سے الگ ہوگئے ہیں ،بحمداللہ آپ علم و انقلابی عمل سے متصف ہیں لہذا جنابعالی کو صوبہ قزوین میں ولی فقیہ کا نمائندہ اور قزوین شہر کا امام جمعہ مقرر کرتا ہوں۔
قزین کے غیور اور بہادر عوام کی انقلاب اسلامی کی تحریک کے دوران جد وجہد اور دفاع مقدس کے دوران نمایاں کارنامے اس خطے کے سیاسی اور علمی افتخارات کی کتاب کے علاوہ مزید ایک زریں اور مایہ ناز صفحہ بازکردیا ہے ۔جنابعالی سے اپنی علمی، تبلیغی اور سماجی سرگرمیوں اور منصوبوں میں ترقی اور پیشرفت کی جانب مزید بلند اقدامات انجام دینے بالخصوص جوان نسل کو انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی جانب پدرانہ اور صیمانہ راہنمائی اور ہدایت کرنے کی توقع اور امید کی جاتی ہے ۔
سید علی خامنہ ای
آپ کا تبصرہ